شرائط و ضوابط

استعمال کی شرائط

پاک ایشیاء ویب ٹی وی کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا اور یہ اطلاق آپ کے پہلی بار استعمال کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔ آپ ہماری شرائط کی تفصیل اور ان میں تازہ ترین ترامیم کے بارے ذیل میں درج تفصیلات کو غور سے پڑھیں۔


پاک ایشیاء ویب ٹی وی کا استعمال

٭آپ پاک ایشیاء ویب ٹی وی کو اس شرط پر استعمال کر رہے ہیں کہ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کے پاک ایشیاء ویب ٹی وی سے مستفید اور لطف اندوز ہونے کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔ اس ویب سائٹ پر جو رویے ممنوع ہیں ان میں کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا خیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا شامل ہیں۔


تخلیقی حقوق یا انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس

٭اس ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق بشمول کاپی رائٹس، ٹریڈ مارک، ڈیزائن کے حقوق، پیٹنٹ اور دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (چاہے وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں) اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مواد (بمشول تمام کمپیوٹر ایپلیکیشنز) کے جملہ حقوق پاک ایشیاء ویب ٹی وی یا پاک ایشیاء ویب ٹی وی کو لائسنس فراہم کرنے والے اداروں کے نام محفوظ ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ پاک ایشیاء ویب ٹی وی پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے، نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے، نہ اس کے حصے بخرے کریں گے، نہ ریورس انجینئرنگ کریں، نہ ڈاؤن لوڈ کریں گے، نہ پوسٹ کریں گے، نہ براڈ کاسٹ کریں گے، نہ کسی دوسرے ذریعے سے اس کی ترسیل کریں گے یا عوام الناس کو بہم پہنچائیں گے۔

٭اس معاہدے کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ آپ پاک ایشیاء ویب ٹی وی پر پائے جانے والے مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے، اسے نہ تو اڈاپٹ کریں گے، نہ تبدیل کریں گے اور نہ ہی اس مواد سے کو ئی اخذ شدہ ( ڈیری ویٹ) مواد تیار کریں گے۔ ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے پاک ایشیاء ویب ٹی وی سے اس کی تحریری اجازت لینا ہو گی۔

٭وہ نام، تصاویر اور لوگوز جن سے پاک ایشیاء ویب ٹی وی، سوہنی دھرتی میڈیا گروپ یا کسی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) اور ان کی تخلیقات اور سروسز کی شناخت ہوتی ہے، ان کے استعمال کے جملہ حقوق مذکورہ فریقوں کے نام محفوظ ہیں۔ ان شرائط سے ہم یہ اخذ کرتے ہیں کسی بھی استعمال کنندہ کو پاک ایشیاء ویب ٹی وی، سوہنی دھرتی میڈیا گروپ یا تیسرے فریق کے ٹریڈ مارک، ڈیزائن رائٹس اور کاپی رائٹس کے استعمال کا لائسنس حاصل نہیں ہو سکتا۔


پاک ایشیاء ویب ٹی وی پر آپ کا مواد

٭آپ اپنی کسی بھی قسم کی تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) جب پاک ایشیاء ویب ٹی وی کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ پاک ایشیاء ویب ٹی وی آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے، اور آپ پاک ایشیاء ویب ٹی وی کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنی آپریشنل اور ادارتی وجوہات کے پیش نظر آپ کے مواد کو دنیا بھر میں اپنے پروگراموں اور ویب سائٹس پر استعمال کر سکتا ہے۔ مخصوص حالات میں پاک ایشیاء ویب ٹی وی کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کے مواد کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔

٭ آپ کے مواد کے کاپی رائٹس آپ کے پاس ہی رہیں گے اور ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ حق حاصل رہے گا کہ آپ اپنے مواد کو جس طرح سے چاہیں استعمال کر سکیں گے اوراپنا مواد کسی دوسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔

٭ پاک ایشیاء ویب ٹی وی کو اپنا مواد بھجواتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے، اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی، اس مواد سے پاکستان کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی اور یہ کہ آپ پاک ایشیاء ویب ٹی وی کو مندرجہ بالا ضروریات اور ترجیحات کے تحت یہ حق دیتے ہیں کہ پاک ایشیاء ویب ٹی وی آپ کے مواد کو استعمال کر سکتی ہے۔ آپ اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہوں گے آپ کے مواد میں جس کسی شخص کا ذکر ہے اسے (اور سولہ برس سے کم عمر کی صورت میں اس کے والدین یا سرپرست کو) اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

٭ ہم آپ کی تخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع کرتے ہیں، تاہم کبھی کبھی بعض فنی یا آپریشنل وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ ہو سکتا ہے کہ بعض انتظامی وجوہات کے پیش نظر یا کسی بات کی تصدیق کے لیے پاک ایشیاء ویب ٹی وی آپ کی تخلیقات یا کسی منصوبے کے حوالے سے آپ سے رابطہ بھی کرے۔ یہ جاننے کے لیے کہ ہم کس صورت میں آپ سے رابطے کر سکتے ہیں، براہ کرم آپ ہماری پرائیویسی پالیسی (Privacy Policy) کا مطالعہ کریں۔

٭ براہ کرم پاک ایشیاء ویب ٹی وی کو بھجوانے کے لیے کس بھی قسم کے مواد کی تیاری کے دوران کسی قسم کا غیر ضروری خطرہ مول نہ لیجیے اور نہ ہی کوئی خلاف قانون کام کیجیے۔

٭اگر آپ پاک ایشیاء ویب ٹی وی کو مندرجہ بالا شرائط کے تحت جملہ حقوق دینے پر رضامند نہیں تو براہ کرم آپ اپنی تخلیقات پاک ایشیاء ویب ٹی وی کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے نہ بھیجیں۔

٭خبروں سے متعلق مواد بھیجتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ پاک ایشیاء ویب ٹی وی یہ مواد اپنے دیگر بین الا قوامی شراکت دار اداروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔ ہمارے شرکت دار اداروں پر یہ پابندی ہے کہ وہ آپ کے مواد میں کوئی ترمیم نہیں کریں گے اور کسی دوسرے پاکستانی میڈیا ادارے کو بھی نہیں دیں گے۔

٭ مندرجہ بالا شرائط کے علاوہ بھی پاک ایشیاء ویب ٹی وی کو بھیجے جانے والے مواد کے سلسلے میں آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو آپ یہاں کلک کر سکتے ہیں۔(User generated content Frequently asked questions)

٭ پاک ایشیاء ویب ٹی وی پر شائع ہونے والے فورم ، مثلاً میسیج بورڈز اور بلاگز وغیرہ میں حصہ لینے کے لیے آپ کو رجسٹریشن کرانا پڑے گی۔ رجسٹر کراتے وقت آپ ہمیں جو بھی ذاتی کوائف دیں گے وہ پاک ایشیاء ویب ٹی وی کے پاس محفوظ رہیں گے اور ہم انہیں اپنی پرائیویسی پالیسی کے تحت ہی استعمال کریں گے۔


کمیونیٹیز کے لیے قوانین

پاک ایشیاء ویب ٹی وی کمیونیٹیز میں شرکت کی صورت میں آپ کا ہماری مندرجہ ذیل شرائط سے متفق ہونا ضروری ہے۔

1۔ آپ کی ڈاک سے متعلق شرائط:

٭ آپ ہمیں جو ڈاک بھیجیں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ تہذ یب کے دائرے میں ہو اور اچھے ذوق کی مثال ہو۔

لچر، ہتک آمیز اور خلل ڈالنے والے مواد سے پرہیز: ضروری ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا مواد تعمیری ہو اس سے کسی دوسرے کی دل آزاری نہ ہو اور اس کا مقصد کسی قسم کی خلل اندازی نہ ہو۔

غیر قانونی یا قابل اعتراض مواد: اس قسم کا کوئی بھی مواد جو غیر قانونی ہو، جس سے کسی کو ڈرایا دھمکایا جائے، تضحیک آمیز ہو، گالی گلوچ والا ہو، کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہو، عریانی پر مبنی ہو، جنسی مقاصد رکھتا ہو، کسی کے لیے نسلی لحاظ سے قابل اعتراض ہو یا اور کسی حوالے سے قابل اعتراض ہو، ایسے مواد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

٭دوسروں کا لحاظ کریں : براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ پاک ایشیاء کمیونیٹی میں ہر عمر اور اہلیت کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔


سپیم اور موضوع سے ہٹے ہوئے خیالات:

ہم ایک یا ایک جیسی آرا یا خیال کو بار بار شائع نہیں کرتے۔ براہ کرم ایک مباحثے میں بھیجی ہوئی رائے کو کسی دوسری بحث میں پھر سے نہ بھیجیے اور موضوع سے ہٹی ہوئی آرا بھیجنے سے بھی گریز کیجیے۔

٭اشتہار بازی سے گریز:

٭سپائیلرز یا مزا کرکرا کرنے والے مواد سے گریز: ایسا کوئی بھی مواد جس میں پاکستان میں دکھائے جانے والے کسی ٹی وی پراگرام (ڈرامے وغیرہ) کے پلاٹ وغیرہ کی تفصیل ہو، ہم اسے ضائع کردیں گے۔ ایسا کوئی بھی مواد صرف اسی صورت میں شائع ہوگا جب اسے ‘سپائیلرز’ کے تحت بھیجا جائے گا۔

٭آپ کی اپنی زبان (مثلاً اردو) کے علاوہ دیگر زبانوں میں لکھے ہوئے مواد کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائےگا اور ایسا مواد صرف اسی صورت میں قابل قبول سمجھا جائے گا جب لوکل ہاؤس رُولز کے مطابق اس کی اجازت ہوگی۔

٭کسی کی نقل اتارنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

٭کسی قسم کے غیرموزوں، فحش اور قابل اعتراض یوزر نیم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

٭یو آر ایلز: کسی ویب سائٹ کا ایڈریس اسی صورت میں قابل اشاعت ہوگا جب آپ کے ہاؤس رولز اس کی اجازت دیں گے۔

شکایات کی سہولت کا غلط استعمال: شکایت بھیجنے کی سہولت کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر آپ ایسا بار بار کریں گے تو آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکے گی۔

2- آپ کا پاک ایشیاء ویب ٹی وی اکاؤنٹ:

اگر آپ ایک سے زیادہ لاگ اِن استعمال کرتے ہوئے کمیونیٹی میں جاری بحث میں خلل ڈالنے یا دوسرے لوگوں کو بیزار یا تنگ کرنے کے مرتکب پائے گے تو پاک ایشیاء ویب ٹی وی پر موجود آپ کے تمام اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔

آپ پاک ایشیاء ویب ٹی وی پر جتنے بھی اکاؤنٹ کھولیں ان کے لیے اپنا ایسا ای میل ایڈریس استعمال کریں جو آپ باقاعدگی سے دیکھتے رہتے ہیں۔ ویب سائیٹ پر موڈریشن کے لیے ہم آپ سے اسی ای میل پر رابطہ کریں گے۔ایسے اکاؤنٹ جن میں کسی دوسرے شخص کے ای میل ایڈریس یا کسی عارضی ایڈریس کو استعمال کیا جائے گا، ہم ایسے اکاؤنٹس کو بند کر دیں گے۔ اگر ہمیں محسوس ہوا کہ آپ کوئی ایسا ای میل اکاؤنٹ استعمال کر رہے جو آپ نہیں کھولتے تو ہم آپ سے اکاؤنٹ کی دوبارہ تصدیق (ری ویلیڈیٹ کرنے) کو کہہ سکیں گے۔

پاک ایشیاء ویب ٹی وی کو یہ حق حاصل کہ وہ آپ کے ایسے تمام اکاؤنٹ بند کر دے جن میں آپ نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کے لیےآئی پِیز (انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریس) استعمال کیے ہوں گے۔ ایسے تمام اکاؤنٹ بھی بند کر دیے جائیں گے جن میں کسی یُوزر نے بیرون مُلک ہونے کے باوجود یا ظاہر کرنے کی کوشش کی ہو گی کہ وہ پاکستان میں ہے یا پاک ایشیاء ویب ٹی وی کی کسی بھی سروس میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی ہوگی۔

3- آپ کا تحفظ:

آپ کو ہمارا مشورہ ہے کہ اپنے یا کسی دوسرے شخص کے ذاتی کوائف پاک ایشیاء کمیونیٹی میں شریک دیگر لوگوں تک نہ پہنچائیں۔

4- قانونی ضروریات:

٭توقع کی جاتی ہے کہ آپ پاک ایشیاء کمیونیٹیز کے ممبران کے ساتھ کوئی بھی تضحیک آمیز یا غیر قانونی مواد شئر نہیں کریں گے۔ مذکورہ مواد میں ٹیکسٹ، تصاویر، گرافکس، ویڈیوز، پروگرامز اور آڈیوز شامل ہیں۔

٭کسی مواد کو کسی بھی غیر قانونی حرکت کروانے کی نیت سے پاک ایشیاء کمیونیٹیز کے ممبران کے ساتھ شئر کرنے پر سختی سے پابندی ہو گی۔

٭آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ پاک ایشیاء کمیونیٹیز کے ساتھ صرف وہی مواد شیئر کریں گے جو خود آپ کی تخلیق ہو گا۔ آپ پر لازم ہے کہ پاک ایشیاء ویب ٹی وی یا کسی تیسرے فریق کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی نہ کریں اور نہ ہی نقل کریں۔

5- اگر آپ کی عمر سولہ برس سے کم ہے: ایسی صورت میں آپ کو چاہیے کہ پاک ایشیاء کمیونیٹیز میں شرکت سterms and conditionے پہلے آپ اپنے والدین یا سرپرست سے ایسا کرنے کی اجازت لے لیں۔

٭کسی بھی صورت میں اپنی ذات کے بارے معلومات، مثلاً اپنے سکول کا نام، اپنا ٹیلیفون نمبر، اپنا مکمل نام، اپنا گھر کا پتہ یا اپنا ای میل ایڈریس وغیرہ کسی پر ظاہر نہ کریں۔

کمیونیٹی رُولز کی خلاف ورزی: کمیونیٹی رولز کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ کو ایک ای میل بھیجی جائے گی جس میں آپ کو بتایا جائے گا کہ پاک ایشیاء کمیونیٹی میں آپ کا مواد کیوں شائع نہیں کیا گیا یا اس میں ترمیم کیوں کی گئی۔ اس ای میل میں یہ وارننگ بھی شامل ہوگی کہ اگر آپ نے کمیونیٹی رُولز کی خلاف ورزی جاری رکھی تو آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کارروائی میں یہ ہو سکتا ہے کہ اشاعت سے پہلے آپ کے مواد کی جانچ پڑتال ہوگی یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کے مواد شائع کرنے پر عارضی یا مستقل پابندی لگا دی جائے۔

اگر آپ پاک ایشیاء کمیونیٹیز میں کوئی غیر مناسب مواد بھیجتے ہیں یا کسی قسم کی خلل اندازی کرتے ہیں اور پاک ایشیاء ویب ٹی وی محسوس کرتا ہے کہ آپ کا روّیہ غیر مناسب ہے تو پاک ایشیاء ویب ٹی وی کے پاس آپ کے بارے میں جو بھی معلومات ہوں گی، ہم انہیں استعمال میں لاتے ہوئے آپ کو اس روّیے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔ اس میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کے سکول، دفتر یا آپ کے ای میل پرووائیڈر کو مطلع کریں کہ آپ غیر مناسب رویے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

پاک ایشیاء ویب ٹی وی اپنا یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ آپ کے بھیجے ہوئے مواد کو جب چاہے ضائع کر دے یا پاک ایشیاء ویب ٹی وی پر کھولے گئے کسی اکاؤنٹ کو جب چاہے بند کر دے۔


ڈِس کلیمر اور ہماری جانب سے تلافی کی حدود:

پاک ایشیاء کمیونیٹیز پر شائع ہونے والا زیادہ تر مواد عوام الناس کا بھیجا ہوا ہوتا ہے، یوں مطبوعہ مواد عوام الناس کی آراء یا خیالات پر مشتمل ہوتا ہے اور اس سے پاک ایشیاء ویب ٹی وی یا سوہنی دھرتی میڈیا گروپ کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ پاک ایشیاء ویب ٹی وی اور نہ ہی سوہنی دھرتی میڈیا گروپ، پاک ایشیاء ڈاٹ ٹی وی پر شائع ہونے والی آرا اور تاثرات کی ذمہ دار ہوں گے اور نہ ہی پاک ایشیاء ویب ٹی وی ایسی کسی تیسری سائٹ کی ذمہ داری لیتا ہے جس پر آپ پاک ایشیاء ویب ٹی وی کے ذریعے جا سکتے ہیں۔ پاک ایشیاء ویب ٹی وی پر کسی دوسری ویب سائٹ کے لِنک کا موجود ہونے کا مطلب یہ ہرگِز نہیں ہے کہ پاک ایشیاء ویب ٹی وی اُس ویب سائٹ کی ذمہ داری لیتا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹس کا استعمال آپ کی اپنی صوابدید پر ہے اور اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

٭پاک ایشیاء ویب ٹی وی پر شائع ہونے والا مواد، معلومات، لوگوں اور مقامات کے نام، تصاویر، گرافکس اور پاک ایشیاء ویب ٹی وی کے لوگوز اور آئیکونز وغیرہ ‘جیسا ہے’ اور ‘جس حالت میں دستیاب ہے’ کی بنیاد پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ پاک ایشیاء ویب ٹی وی اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ یہ مواد ہمیشہ بروقت اور مکمل حالت میں دستیاب ہوگا اور ہماری ویب سائیٹ ہر حال میں کام کر رہی ہو گی۔ اگرچہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ پاک ایشیاء ویب ٹی وی پر شائع ہونے والا مواد طباعت کے وقت درست ہو، تاہم پاک ایشیاء ویب ٹی وی اس مواد میں غلطی، کمی یا مواد کے کبھی بھی غیردرست ہونے کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

٭مذکورہ بالا شرائط کے تحت پاک ایشیاء ویب ٹی وی اپنی کسی کوتاہی کی بنیاد پر کسی شخص کی موت یا زخمی ہو جانے کی صورت میں کسی تلافی کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ پاک ایشیاء ویب ٹی وی مندرجہ ذیل نقصانات کی صورت میں بھی تلافی کا ذمہ دار نہیں گا: (ا) ڈیٹا کا ضائع ہو جانا (ب) کسی متوقع نفع کا نہ ہونا (ج) کسی کاروبار میں نقصان (د) کسی منافع بخش موقع کا ضائع ہو جانا (ر) اچھی شہرت کو نقصان پہنچنا (س) کسی تیسرے فریق کو نقصان یا (ش) پاک ایشیاء ویب ٹی وی کے کسی اقدام کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ نقصان کی صورت میں بھی پاک ایشیاء ویب ٹی وی ذمہ دار نہیں ہو گا۔

٭پاک ایشیاء ویب ٹی وی اور سوہنی دھرتی میڈیا گروپ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ پاک ایشیاء ویب ٹی وی پر دستیاب کمپیوٹر فنکشنز ہر صورت میں کام کرتے رہیں گے، یا ان میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر دیا جائے گا، یا یہ کہ پاک ایشیاء ویب ٹی وی اور اس کی سرورز پر کسی قسم کا کوئی وائرس یا بگز نہیں ہو سکتے۔ آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ہمارے ہاں شایع ہونے والے مواد وغیرہ کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرنے کے لیے کسی بھی وائرس چیک کا بندوبست خود کریں گے۔


عمومی شرائط:

اگر مندرجہ بالا شرائط میں کوئی بھی شرط کسی بھی ملک میں غیر قانونی یا ناقابل عمل قرار دی جاتی ہے تو جہاں تک ممکن ہوا، پاک ایشیاء ویب ٹی وی ایسی شرط کو اپنی شرائط سے نکال دے گا تاہم اس سے ہماری دیگر شرائط متاثر نہیں ہوں گی اور انہیں قانونی تحفظ حاصل رہے گا۔

اگر کبھی پاک ایشیاء ویب ٹی وی اپنی شرائط اور حقوق کو نافذ کرنے میں ناکام رہتی ہے یا اس میں تاخیر ہو جاتی ہے تو اس سے پاک ایشیاء ویب ٹی وی کے اس حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ وہ آئندہ بھی اپنے حقوق و شرائط کا اطلاق نہیں کرا سکتی۔

٭پاک ایشیاء ویب ٹی وی کا استعمال انگلینڈ کے قوانین کے تحت ہوگا، اس کے استعمال کو انگلینڈ کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا اختیار بھی صرف انگلینڈ کی عدالتوں کو حاصل ہو گا۔

اگر آپ ہماری شرائط سے متعلق کوئی خاص سوال پوچھنا چاہیں تو براہ کرم ہمیں اس پتہ پر ای میل کیجیے:info@pakasia.tv