ایم کیو ایم رہنما محمد انور لندن میں انتقال کر گئے
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے رہنما محمد انور کینسر کے عارضے کے باعث لندن کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد انور کے بھانجے انبساط ملک نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔