فلمفن و ثقافت
Trending

سعودی عرب میں سجے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اسٹارز کے جلوے

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیر کو سجا اپنی نوعیت کا پہلا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے اداکاروں نے ریڈ کارپیٹ پر جلوے بکھیرئے

ویب ڈیسک سعودی عرب میں پہلے فلم فیسٹول کا آغاز ہوگیا ہے جو 10 روز تک جاری رہے گا۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے پہلے فلم فیسٹول میں ملکی و غیر ملکی نامور فنکار شرکت کر رہے ہیں،فلمی میلے میں 67 ممالک کی 138 دستاویزی فلمیں 30 سے زائد زبانوں میں پیش کی جائیں گی۔

جدہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں دنیا بھر سے آئے غیر ملکی ہدایت کار اور اداکار اپنی فلموں کی نمائش کریں گے۔

فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں شرکاء کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں سینیما کی بحالی ایک مثبت قدم ہے جس کی جتنی پذیرائی کی جائے کم ہے۔

سعودی عرب کے اداکار اور ہدایت کار فلمی میلے کے انعقاد سے خوش ہیں۔ امید ہے سال 2030ء تک سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں 950 ملین ڈالر منافع بخش کاروبار ہونے کی توقع ہے جو ملکی زرِ مبادلہ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید

 

Source
اُردو VOA

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button