کرس گیل 15 برس بعد پاکستان آمد پر خوش، مزید کرکٹ کھیلنے کے منتظر

کرس گیل نے کہا کہ 15 سال بعد پاکستان آنا بہت اچھا لگا، احتیاطی تدابیر کے باعث لیگ کے ابتدائی میچوں میں عوام کی حاضری محدود رہی مگر پھر بھی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

0

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کامیاب بلے باز اور ‘یونیورس باس’ کرس گیل نے طویل عرصے بعد پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ یہاں مزید کرکٹ کھیلنے کا منتظر رہوں گا۔

کرس گیل نے کہا کہ 15 سال بعد پاکستان آنا بہت اچھا لگا، احتیاطی تدابیر کے باعث لیگ کے ابتدائی میچوں میں عوام کی حاضری محدود رہی مگر پھر بھی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

خیال رہے کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باعث کرس گیل جلد ہی واپس چلے جائیں گے اور امکان ہے کہ وہ لاہور میں ہونے والے دوسرے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

تبصرے