نمائندگان

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سیماب "کچھ تو خاص ہے” اور یعقوب جیولرز کا روڈ سیفٹی پروگرام

پولیس لائن ضلع وہاڑی کے پی کیو آر فورس کے جوانوں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے

بورے والا (میڈیار پورٹر) سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سیماب "کچھ تو خاص ہے” اور یعقوب جیولرز کے روڈ سیفٹی پروگرام کی توسط سے روڈ (سڑک) پر شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بورے والا سیماب "کچھ تو خاص ھے” اور یعقوب جیولرز کے روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت پولیس لائن ضلع وہاڑی کے پی کیو آر فورس کے جوانوں میں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔ پی کیو آر فورس کے ڈسٹرکٹ کمانڈر اکبر علی خان نے سیماب ٹیم کے سینئررہنماؤں شہزاد مصطفیٰ چوہان ، محمد لطیف خلجی اور مہمان شکیل چوہان کا استقبال کیا ۔

تقریب کی مہمان خصوصی ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر میڈم روبینہ عباس تھیں ۔میڈم روبینہ عباس نے سیماب کے عوام دوست کاموں کی تعریف کی اور سیماب کے رہنماؤں شہزاد مصطفیٰ چوہان اور محمد لطیف خلجی کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر میڈم روبینہ عباس اور پی کیو آر فورس کے ڈسٹرکٹ کمانڈر اکبر علی خان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سیماب کچھ تو خاص ہے کی ٹیم نے تعریفی شیلڈ پیش کی۔

سیماب ٹیم نے یادگارِ شہداء پر بھی حاضری دی اور شہدا ءکے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی اور آخر میں سیف سٹی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا ۔


پاک ایشیا ویب ٹی وی کی براہِ راست نشریات دیکھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button