ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداح برہم

اور اس بار بھی بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ کروائے جانے پر مداحوں نے اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم زیادہ تر افراد نے اداکار کے بجائے اداکارہ کے خلاف نفرت پر مبنی باتیں لکھیں۔

2

پاکستانی شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکارؤں کی جانب سے بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ کروائے جانے پر ان پر مداحوں کی تنقید کوئی نئی بات نہیں۔

اور اس بار بھی بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ کروائے جانے پر مداحوں نے اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم زیادہ تر افراد نے اداکار کے بجائے اداکارہ کے خلاف نفرت پر مبنی باتیں لکھیں۔

فیشن میگزین ہیلو پاکستان نے ثروت گیلانی کا شوہر کے ساتھ مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ اور ان کے شوہر ان کے جنوری کے شمارے کے سرورق کی زینت بنے ہیں۔

اگرچہ تاحال ہیلو پاکستان کے جنوری 2021 کے شمارے کو آن لائن جاری نہیں کیا گیا، تاہم ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔]

مذکورہ ویڈیو کو اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر فہد مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور ساتھ ہی اداکارہ کے شوہر نے فوٹو شوٹ کی تصاویر کو بھی شیئر کیا۔

مختصر ویڈیو میں ثروت گیلانی کو مغربی انداز کے بولڈ اور نیم عریاں لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے شوہر کو بھی بولڈ انداز میں سگار پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مختصر ویڈیو میں دونوں کو انتہائی قریب سے رومانوی انداز میں بھی دکھایا گیا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CKgvDsJDtT-/?utm_source=ig_embed

تصاویر میں بھی دونوں کو رومانوی انداز میں گلے ملتے ہوئے اور ایک دوسرے کے انتہائی قریب دکھایا گیا ہے۔

تاہم دونوں کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد مداح ان پر برہم دکھائی دیے اور کئی افراد نے ان دونوں کے انداز کو عریانیت اور فحش قرار دیا۔

دونوں پر تنقید کرنے والے افراد میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں، جنہوں نے فہد مرزا کے بجائے ثروت گیلانی پر زیادہ تنقید کی اور ان کے انداز کو عریانیت قرار دیا۔

https://www.instagram.com/p/CKRFIEappBJ/?utm_source=ig_embed

کئی افراد نے دونوں میاں بیوی کے انداز پر توبہ کرتے ہوئے دعائیں کیں کہ وہ راہ راست پر آجائیں۔

زیادہ تر افراد نے دونوں کے انداز کو مغربی و ہولی وڈ و بولی وڈ کی کاپی قرار دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ ایسے انداز ہمارے سماج کا حصہ نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ برس جنوری میں دونوں کو شائقین نے اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب فہد مرزا نے اہلیہ کو بوسہ دینے کی تصویر شیئر کی تھی۔

بوسے کی دونوں کی تصویر یورپی ملک روم میں کھینچی گئی تھی، تاہم اسے شیئر کرنے پر انہیں مداحوں نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے عمل عریانیت کی تشہیر قرار دیا تھا۔

https://www.instagram.com/p/CKWjEbHJx75/?utm_source=ig_embed

بعد ازاں ثروت گیلانی نے تصویر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسی ہی ہیں اور وہ مداحوں کو منتیں نہیں کر رہیں کہ انہیں پسند کیا جائے۔

بعد ازاں ثروت گیلانی نے تصویر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسی ہی ہیں اور وہ مداحوں کو منتیں نہیں کر رہیں کہ انہیں پسند کیا جائے۔

خیال رہے کہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا نے 2014 میں شادی کی تھی اور یہ فہد مرزا کی پہلی جبکہ ثروت گیلانی کی دوسری شادی ہے۔

تبصرے