لیڈی گاگا اور جینیفر لوپیز، جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں پرفارم کریں گی

جوبائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کیپیٹل میں منعقد ہوگی جہاں گلوکارہ لیڈی گاگا امریکا کا قومی ترانہ پڑھیں گی جبکہ جینیفر لوپیز بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

5

امریکی صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے ڈیموکریٹ اُمیدوار جو بائیڈن 20 جنوری کو امریکا کے 46ویں صدر کے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔

جوبائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کیپیٹل میں منعقد ہوگی جہاں گلوکارہ لیڈی گاگا امریکا کا قومی ترانہ پڑھیں گی جبکہ جینیفر لوپیز بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

امریکی خبررساں ادارے ‘اے پی’ کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جو بائیڈن کی ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ ‘وہ ہماری عظیم قوم کے ایک مختلف تنوع کی واضح عکاسی کی نمائندگی کرتی ہیں’۔

بیان میں کہا گیا کہ تقریبِ حلف برداری میں ان کی شمولت جو بائیڈن اور نو منتخب نائب صدر کمالا ہیرس کے ہماری امریکی کہانی میں ایک نئے باب کے وژن کی عکاسی کرتی ہے جس میں ہم امریکا ہیں جو گہری تقسیم اور ہمارے لوگوں کو درپیش چیلنجز، ملک کو متحد کرنے اور ہماری قوم کی روح کو بحال کرنے کے لیے متحد ہوا ہے’۔

تبصرے