سجل علی، جمائما کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف

سینئر صحافی اور برطانوی خبررساں ادارے 'بی بی سی' کے انٹرٹینمنٹ رپورٹر ہارون رشید نے تصدیق کی ہے اداکارہ سجل علی، جمائما خان کی فلم میں اداکاری کریں گی۔

5

پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی، وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی ہوئی رومانوی کامیڈی فلم کی شوٹنگ کی مصروف ہیں۔

سینئر صحافی اور برطانوی خبررساں ادارے ‘بی بی سی’ کے انٹرٹینمنٹ رپورٹر ہارون رشید نے تصدیق کی ہے اداکارہ سجل علی، جمائما خان کی فلم میں اداکاری کریں گی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘ یہ مصدقہ خبر ہے کہ سجل علی فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ (What’s Love Got To Do With It) کی کاسٹ کا حصہ بن گئی ہیں’۔

ہارون راشد نے بتایا کہ فلم کی ہدایات شیکھر کپور دیں گے جس کی کہانی جمائما خان نے لکھی ہے اور وہی یہ فلم پروڈیوس کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سجل علی کے ایجنٹ حامد حسین نے کہا کہ رومانوی کامیڈی فلم کے اسٹار نے بتایا کہ ایما تھامسن، لِلی جیمز اور شہزاد لطیف اس وقت لندن میں ہیں جہاں فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔

تبصرے