شاہ رخ خان کس چیز کی کمی محسوس کرتے ہیں؟

کلکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 26ویں ایونٹ کے موقع پر شاہ رخ خان اور ممتا بینرجی نے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کی۔

3

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بیرجی کو گلے نہ لگانے کو شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کلکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 26ویں ایونٹ کے موقع پر شاہ رخ خان اور ممتا بینرجی نے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کی۔ 

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اس وقت مغربی بنگال کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں، تاہم اس ایونٹ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران لگائی گئی پابندیوں کے باعث وہ کلکتہ نہیں پہنچ سکے۔ 

PAKasia

شاہ رخ خان نے مداحوں سے کلکتہ شہر نہ پہنچنے پر معذت کی۔ 

دوسری جانب کنگ خان نے وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابینرجی کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اس سال وزیراعلیٰ کو گلے نہیں لگا پائیں گے۔ 

تبصرے