اکشے کمار کی والدہ انتقال کرگئیں

اکشے کمار نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی۔

0 1

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بولی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا شدید علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

اکشے کمار نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی۔

اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں، میری ماں محترمہ ارونا بھاٹیا آج صبح

اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور میرے والد کو دوسری دنیا میں دوبارہ مل گئیں’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اس مشکل وقت میں ہم آپ سب کی دعاؤں کا احترام کرتے ہیں’۔

دریں اثنا اداکار کے دوستوں، مداحوں اور بولی وڈ کے ساتھیوں کی جانب سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز انہوں نے اپنی والدہ کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

اکشے کمار نے کہا تھا کہ یہ مجھ سمیت میرے اہلخانہ کے لیے بہت مشکل وقت ہے، آپ کی ہر دعا ہماری بہت مدد کرے گی۔

واضح رہے کہ اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا کو ناسازی طبیعت کے باعث چند روز قبل ممبئی کے ہیرانندانی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ان کی ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد اُنہیں ممبئی کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy