اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس سے انتقال کرگئیں

سنبل شاہد تقریباً ایک ماہ سے سی ایم ایچ لاہور میں کورونا وائرس کے باعث زیر علاج تھیں۔

0 21

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان کی سینئر اداکاراؤں بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس سے انتقال کرگئیں۔

سنبل شاہد تقریباً ایک ماہ سے سی ایم ایچ لاہور میں کورونا وائرس کے باعث زیر علاج تھیں۔

انہیں 22 اپریل کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا اور آج (6 مئی) کی دوپہر کو سنبل شاہد کا انتقال ہوا۔

ٹی وی ہوسٹ سیدہ بشریٰ اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد لاہور میں کورونا سے انتقال کرگئیں’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، برائے مہربانی سب ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

اسکرین رائٹر سجی گل نے فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ ‘سنبل آپا اب نہیں رہیں’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے’۔

سنبل شاہد کی بہن اور اداکارہ بشریٰ انصاری نے 10 اپریل کو اپنی بہن سنبل شاہد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے آگاہ کیا تھا اور ے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ‘میری پیاری بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑرہی ہیں’۔

بعدازاں اسما عباس نے 22 اپریل کو انسٹاگرام پر ان کی حالت بگڑنے سے متعلق بتایا تھا۔

اسما عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ‘میری پیاری باجی وینٹی لیٹر پر ہیں، برائے مہربانی ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں’۔

اداکارہ اسما عباس نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں سنبل شاہد کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

                                https://www.instagram.com/p/CN8Z5fFhUVp/?utm_source=ig_embed

 

گزشتہ دنوں بشریٰ انصاری نے کورونا سے متاثرہ اپنی بہن کے نام ایک جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سنبل شاہد کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ‘میری پیاری بہن سنبل شاہد اٹھ جاؤ، ہم پریشان ہیں، جلد ٹھیک ہوجاؤ، خدا کے لیے سنبل ٹھیک ہوجاؤ’۔

3 روز قبل بشریٰ انصاری نے ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ یہ ان کی کچھ دن پہلے کی تصویر ہے اور انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں اپنی بہن سنبل کے حوالے سے اتنی پریشان کن صورتحال کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے ‘ملکہ عالیہ’، عشقاوے’ اور ‘تاکے کی آئے گی بارات’، ‘ڈولی کی آئے گی بارات’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کی تھی۔

وہ ‘گولڈن گرلز’ میں اپنی اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔

سنبل شاہد کا آخری ڈراما ‘نند’ تھا جس میں انہوں نے شہروز سبزواری کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy