وقار ذکاء کا قرض اتارنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کو چیلنج

معروف میزبان وقار ذکاء نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔

0 19

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکاء کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کا سارا قرضہ اتارنے کا چیلنج دیا گیا ہے۔

معروف میزبان وقار ذکاء نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔

وقار ذکاء نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’میں کریپٹو کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کا قرض ادا کرسکتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اگر نہیں تو پھر پاکستانیوں کو مطالبہ کرنا چاہیے کہ عزت دار، زیتون کے باغات، سیاحت، انسداد بدعنوانی سے محبت کرنے والے عمران خان کے پاس کیا حل ہے اس کا۔‘

وقار ذکاء نے تمام سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں تمام سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ بتائیں اگر ان کے پاس کوئی آئیڈیا ہے تو۔‘

میزبان وقار ذکاء کے اس ٹوئٹ کے بعد سے ہیش ٹیگ وقار ذکاء ٹوئٹر پر پاکستان میں ٹرینڈ کر رہا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے وقار ذکاء کے اس چیلنج پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy