خیر پور ناتھن شاہ: بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کہ واقعات کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مارچ

تحصیل خیر پور ناتھن شاہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف سوشل فورم کے جانب سے بلوچ پمپ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

0 11

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خیر پور ناتھن شاہ (رجب علی کھوڑو، میڈیا رپورٹر) ―بڑھتی چوری اور ڈکیتی کی واقعات کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل پڑے ، احتجاجی مارچ اور ریلی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناقص حکمت عملی کے خلاف شیدید نعرہ بازی کی گئی۔

تحصیل خیر پور ناتھن شاہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف سوشل فورم کے جانب سے بلوچ پمپ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

دوران ِ مارچ بیوپاری اتحاد ، آل بیوپاری اتحاد ایسوسی ایشن ، عوامی پورہیت تحریک ، بی این ٹی عوامی تحریک ،پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ،یوتھ رائٹس ، ہیومین رائٹس ، یونٹی فاؤنڈیشن کے این شاہ اور دیگر پارٹی رہنماء نے بھرپور شرکت کی ۔

یوتھ رائٹس فورم کے رہنماء اعجاز سومرو ،سہیل شیخ ،عمران زنگیجو ، عیسیٰ چانڈیو ، سومر چانڈیو ، دلبر ملاح ، عمران جمالی ،آصف کھوسہ ،رو عبید چانڈیو اور دیگر نے میڈیا سے گفت گو کرتے کہا کہ تحصیل میں 2ماہ سے چوری اور ڈکیتی کے بہت واقعات پیش آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئے روز چوری تو کہیں ڈکیتی تو کہیں لوٹ مار کی بھرمار ہے جبکہ پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے۔

مظاہرین نے ایس ایس پی دادو سے پُرجوش مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او خیرپورناتھن شاہ سمیت ڈی ایس پی کو ہٹا کر شہر کا امن بحال کیا جائے دوسری صورت میں احتجاج کی تحریک چلائی جائی گی یاد رہے کہ پچھلے 2 ماہ سے تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں مسلسل موٹر سائیکل چوری ، لوٹ مار تو کہیں دکان میں چوری اور کہیں گھروں میں ڈکیتی جاری ہے جس کی وجہ سے آئے روز عوام شدید مشکلات کا شکار ہے۔

مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کے میڈیا رپورٹر رجب علی کھوڑو کی اس رپورٹ میں:

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Comment moderation is enabled. Your comment may take some time to appear.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy