بورئے والا: وہاڑی پولیس کا شہریوں میں احساسِ تحفظ اُجاگر کرنے کے لیے فلیگ مارچ

فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ شرپسند عناصر کو واضح پیغام دینا ہے

0 2

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بورے والا (محمد رضوان، کرائم رپورٹر) ― بورے والا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کی ہدایت پر علاقہ میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ایس ڈی پی او بورے والا شمس الدین خانکی سربراہی میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

پاک ایشیا ویب چینل کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق فلیگ مارچ میں پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس اور حیدر موٹر اسکواڈ کے دستوں نے حصہ لیا جو ایس ڈی پی او آفس بورے والا سے شروع ہو کر شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا واپس ایس ڈی پی او آفس میں اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کا کرائم رپورٹر پاک ایشیا ویب چینل سے کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ شرپسند عناصر کو واضح پیغام دینا ہے کہ وہاڑی پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے پوری طرح الرٹ ہے۔

مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کے میڈیا رپورٹر "کرائم رضوان” کی اس رپورٹ میں:

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy