کندیاں: فارن فنڈنگ واویلا پی ڈی ایم اور مریم صفدر کا جھوٹا پراپیگنڈہ ہے: منور الزمان خان نیازی

ان کا کہنا تھا کہ یو-کے میں فنڈنگ کے چیک اینڈ بیلنس کے لیے مضبوط اور شفاف نظام وضع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل بیرون ممالک رہائش پذیر پاکستانیوں کا نوے فیصد عمران خان کو سپورٹ کرتا ہے اور یہی پی ڈی ایم کے پیٹ میں مروڑ کی اصل وجہ ہے۔

5

کندیاں (عطاء محمد شاہ، میڈیا رپورٹر) ― میانوالی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (یو-کے) کے سینئیر رہنماء منورالزمان خان نیازی نے کہا کہ فارن فنڈنگ واویلا پی ڈی ایم اور مریم صفدر کا جھوٹا پرواپیگنڈا ہے۔

پاک ایشیا ویب چینل کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی آن کیمرہ اوپن ٹرائیل کی تجویز پر عمل کیا جائے تاکہ جھوٹ سچ سامنے آ سکے۔ منورالزماں خان نیازی نے کہا کہ وہ 15 سال سے یو-کے میں پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار ہیں اور وہاں پر فنڈنگ کا شفاف طریقہ کار ہے۔ ہر ممبر کو ممبرشپ نمبر الاٹ ہے جس کے بنیاد پر ہر ممبر آن لائن اپنی ممبر شپ فیس اور عطیات جمع کراتا ہے۔ جسے یو-کے کا مرکزی آفس باقاعدہ سنبھالتا اور دیکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یو-کے میں فنڈنگ کے چیک اینڈ بیلنس کے لیے مضبوط اور شفاف نظام وضع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل بیرون ممالک رہائش پذیر پاکستانیوں کا نوے فیصد عمران خان کو سپورٹ کرتا ہے اور یہی پی ڈی ایم کے پیٹ میں مروڑ کی اصل وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان اور نئے میانوالی کیلئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

پریس کانفرنس میں منورالزمان خان کے ہمراہ ڈاکٹر صبغت اللہ خان، عمرفاروق خان اور ملک اسلم شاہین بھی تھے جبکہ صدر پریس کلب اظہر نیازی نے ان کو خوش آمدید کہا جبکہ رانا امجد اقبال، یوسف چغتائی، ملک غلام حسین اعوان نے ان کی دستار بندی کی۔

مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کے میڈیا رپورٹر "عطاء محمد شاہ” کی اس رپورٹ میں:

تبصرے