بھیرہ: شعبہِ طِب سے وابستہ افراد کا کوروناوائرس کے خلاف خدمات کےاعتراف میں ایوارڈ کا آغاز

پاک ایشیاء ویب ٹی وی چینل کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں سرکاری طور پریادگاری تختی کی نقاب کشائی اور یادگار کی تعمیر کی افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی ٰ بھی تشریف لائے۔ تقریب سے خطاب کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے اصلی ہیروز کی خدمت ، خاص کر انسانیت اور نسلِ نو کی فلاح کے لیے کورونا وائرس کے اس آفت زدہ دور میں طب سے وابستہ افراد کے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

0

بھیرہ (حسنین شیرازی) ― میڈیکل سے وابستہ افراد کا کورونا وائرس کے دوران بے لوث طریقہ سےخدمات سرانجام دینے والے میڈیکل، پیرا میڈیکل سٹاف کی صلاحیتوں اور خدمات کےاعتراف میں ناہیدہ محبوب الہیٰ فاؤنڈیشن نےایوارڈ کا آغاز کر کے دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال قائم کی ہے ۔

پاک ایشیاء ویب ٹی وی چینل کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں سرکاری طور پریادگاری تختی کی نقاب کشائی اور یادگار کی تعمیر کی افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی ٰ بھی تشریف لائے۔ تقریب سے خطاب کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے اصلی ہیروز کی خدمت ، خاص کر انسانیت اور نسلِ نو کی فلاح کے لیے کورونا وائرس کے اس آفت زدہ دور میں طب سے وابستہ افراد کے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

اس موقع پر پی ایم اے ضلع سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ، بھیرہ پریس کلب کے صدر شاہین فاروقی ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسماعیل اور ڈاکٹر فرقان حسین بھی موجود تھے ۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے کہا کہ میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگایا ہوا ہے ۔جس کے اعتراف میں ناہیدہ محبوب الہیٰ فاؤنڈیشن ، بھیرہ پریس کلب اور پودا تنظیم کے اشتراک سے یہ شاندار اور پُر وقار تقریب منعقد کر کے اُن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ محمد مرتضی نے کہا کہ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے شہر کے چوک کو اس سے منسوب کر کے وہاں پر یہ یادگاری تختی نصب کی جائے گی ۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھیرہ میں منعقدہ ناہیدہ محبوب الہیٰ ایوارڈ کے تقسیم کی تقریب میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ کے ڈاکٹروں،لیڈی ڈاکٹروں،پیرامیڈیکل سٹاف اور کووڈ19 کے حوالہ سے بہترین خدمات سرانجام دینے والے معاشرہ کے قابل قدر اصحاب کو میڈل اور اعترافی اسناد پیش کی گئیں۔ 

مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کےنمائندہ حسنین شیرازی کی اس رپورٹ میں:

تبصرے