کوٹ مٹھن: قریبی علاقہ "ونگ” بنیادی سہولیات سے محروم، حکومتی عدم توجہی کے باعث عوام پریشان

تفصیلات کے مطابق سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکیں ہیں، خصوصاً کوٹ مٹھن کو اس علاقے سے ملانے والی مین سڑک جو عرصہ دراز سے ٹوٹ چکی ہے آئے روز چھوٹے بڑے حادثات کا سبب بن چکی ہے۔ کماد کی کٹائی کے دنوں میں اسی سڑک سے زیادہ تر کماد انڈس شوگر مِل کو ترسیل کی جاتی ہے۔

0 0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوٹ مٹھن (مخدُوم زوہیب بُخاری، میڈیا رپورٹر) ― کوٹ مٹھن کے نواحی قصبہ ونگ جو 30 ہزار نفوس پر مشتمل علاقہ ہے، بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکیں ہیں، خصوصاً کوٹ مٹھن کو اس علاقے سے ملانے والی مین سڑک جو عرصہ دراز سے ٹوٹ چکی ہے آئے روز چھوٹے بڑے حادثات کا سبب بن چکی ہے۔ کماد کی کٹائی کے دنوں میں اسی سڑک سے زیادہ تر کماد انڈس شوگر مِل کو ترسیل کی جاتی ہے۔

اس علاقے کا ایک اور بڑا مسئلہ سوریج کا مناسب انتظام نا ہونا ہے۔ یہاں جگہ جگہ آبادی کے نزدیک گندے پانی کے تالاب بن چکے ہیں۔ اس پانی کی وجہ سے یہاں بیماریوں کے پھلنے کا خدشہ ہے کیونکہ پانی میں دن بدن بد بو بھڑ رہی ایک تو یہاں کافی عرصے سے مچھر مار سپرے نہیں کروایا گیا ہے تاکہ ڈینگی جیسے مچھروں سے بچا ج سکے۔ اگر یہاں گندے پانی کے تالاب ختم کر دئیے جائیں اور مناسب سوریج کا اتظام کیا جائے تو ان دیکھی بیماریاں سے بچا جا سکتا ہے۔

عوامی نمائندگان کو کئی بار ان مسائل کی جانب توجہ دلائی گئی ہے پر اس پر کسی حکومتی ادارے نے کان نہیں دھرے۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے ترقیاتی کاموں کا وعدہ کر کے ووٹ لینے والے سیاسی نمائندوں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مسائل کو حل کیا جائے۔

مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کے میڈیا رپورٹر مخدُوم زوہیب بُخاری کی اس رپورٹ میں:

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Comment moderation is enabled. Your comment may take some time to appear.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy