سکرنڈ: منشیات کے حوالے سے بہترین کارروائی پر موٹروئے پولیس کی پاک ایشیا ویب چینل سے گفت گو

پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر کے مطابق شھدادپور جانے والی منشیات سے بھری کار، جس میں 25 بوریا سفینہ گٹکا تھی کو موٹروے پولیس کے آفیسر ارباب زرداری نے رکنے کو کہا۔ لیکن ڈرائیور نے پولیس کو دیکھ کر گاڑی بھگا دی۔ تعاقب کرنے پر موٹروے پولیس گاڑی کو روکنے میں کامیاب ہو گئی لیکن ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریب واقع کیلے کے باغات سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔

0 5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سکرنڈ (عبدالغنی مگسی، میڈیا رپورٹر) ― موٹروے پولیس نے بہترین کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شھدادپور جانے والی ایک کار کو تلاشی کے لیے روکنا چاہ تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی۔ موٹر وئے پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شھدادپور جانے والی منشیات سے بھری کار کو روک لیا۔

پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر کے مطابق شھدادپور جانے والی منشیات سے بھری کار، جس میں 25 بوریا سفینہ گٹکا تھی کو موٹروے پولیس کے آفیسر ارباب زرداری نے رکنے کو کہا۔ لیکن ڈرائیور نے پولیس کو دیکھ کر گاڑی بھگا دی۔ تعاقب کرنے پر موٹروے پولیس گاڑی کو روکنے میں کامیاب ہو گئی لیکن ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریب واقع کیلے کے باغات سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔

موٹر وے پولیس آفیسر ارباب زرداری نے پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر عبدالغنی مگسی کو بتایا کہ گاڑی کا ڈرائیور تو بھاگنے میں کامیاب ہو گیا مگر گاڑی میں سوار ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے شخص کا نام محمد ایوب بروھی ہے۔ پولیس اس سے ڈرائیور اور برآمد ہونے والی منشیات کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کے میڈیا رپورٹر "عبدالغنی مگسی” کی اس رپورٹ میں:

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Comment moderation is enabled. Your comment may take some time to appear.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy