خیر پور ناتھن شاہ: صدر "بہاری اتحاد” اعجاز سومرو کی دعوت پر رُکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو کی آمد

دوران افتحاح رُکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جلد ختم ہو جائے گی اور پاکستان کے اگلے وزیراعظم چیئرمین بلاول زرداری ہوں گے۔

3

خیر پور ناتھن شاہ (رجب علی کھوھارو، میڈیا رپورٹر) ― بہاری اتحاد کے صدر اعجاز سومرو کی دعوت پر رُکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو تشریف لائے اور بہاری اتحاد کے صدر دفتر کا افتحاح کیا۔

دوران افتحاح رُکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جلد ختم ہو جائے گی اور پاکستان کے اگلے وزیراعظم چیئرمین بلاول زرداری ہوں گے۔

پاک ایشیا ویب چینل کے نمائندہ کے مطابق عبدالعزیز جونیجو کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو دن بدن عذاب میں ڈال دیا ہے۔ ہر چیز دن بدن منہگی ہورہی ہے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ہے۔

مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کے میڈیا رپورٹر "رجب علی کھوھارو” کی اس رپورٹ میں:

تبصرے