سکرنڈ: موٹر وے پولیس نے کرائے کی کار کو کراچی بیچے جانے کی کوشش ناکام بنا دی

کار اور ڈرائیور کو موٹر وے پولیس کے افسران ارباب زرداری، علی اصغر خاص خیلی، ناظم حسین اور عبد الجبار نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی کو مکمل کرنے کے لیے گاڑی کے ڈرائیور کوسکرنڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

1

سکرنڈ (عبدالغنی مگسی، میڈیا رپورٹر) ― مموٹر وے پولیس سکرنڈ کو 130 ہیلپ لائن نمبر پر اسامہ نسیم نامی شخص نے کال کی کہ کار نمبر LE-9297 ماڈل 2017 ہنڈا سٹی جو کہ 05-01-2021 کو شہزاد نامی شخص کو کرایے پر دی تھی مگر مذکورہ شخص نے گاڑی مالک کو واپس نہیں کی۔

پاک ایشیا ویب چینل کے مطابق موٹر وے پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد انہوں نے ٹریکر کے ذریعے گاڑی کی مقام کا پتہ لگایا تو سکرنڈ کے قریب کے مقام کی نشان دہی ہوئی جہاں پر موٹر وے پولیس نے ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے مذکورہ کار کو بغیر نمبر پلیٹ روکا اور ڈرائیور علم الدین سے دوران تفتیش معلوم ہوا کہ مذکورہ کار آگے اور کسی پارٹی کو بیچ دی گئی ہے اور اب اسے کراچی لے جایا جا رہا ہے۔

کار اور ڈرائیور کو موٹر وے پولیس کے افسران ارباب زرداری، علی اصغر خاص خیلی، ناظم حسین اور عبد الجبار نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی کو مکمل کرنے کے لیے گاڑی کے ڈرائیور کوسکرنڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاک ایشیا ویب چینل کے نمائندہ عبدالغنی مگسی نے خبر کے بارے میں آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ بروقت اور بہترین کارروائی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی نے افسران کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا۔ دوسری جانب کار کے مالک نے موٹر وے پولیس کی بروقت کوشش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کے میڈیا رپورٹر "عبدالغنی مگسی” کی اس رپورٹ میں:

تبصرے