شہداد کوٹ: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

پاک ایشیاء ویب ٹی وی چینل کہ سٹی رپورٹر نے شہر کے احوال کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مونسپل انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گندے نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر گندا پانی جمع ہو نے کی وجہ سے نماز پڑھنے والے حضرات کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

0 4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شہداد کوٹ (مصطفیٰ بلوچ، سٹی رپورٹر) ― شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص صفائی کی انتظامات اور ناقص سیوریج سسٹم کی وجہ سے جگہ جگہ گٹر ابلنا شروع ہو گئے ہیں، جس سے تعفن کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس ائے، ڈینگی، ملیریا اور مختلف موذی مرض پھیلنے کا خدشہ کئی گُنا بڑھ گیا ہے۔

پاک ایشیاء ویب ٹی وی چینل کہ سٹی رپورٹر نے شہر کے احوال کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مونسپل انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گندے نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر گندا پانی جمع ہو نے کی وجہ سے نماز پڑھنے والے حضرات کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہدادکوٹ کہ وارڈ نمبر7 کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مونسپل کمیٹی کے افسران کو معاملہ حل کرنے کے لیے درخواست بھی دی ہے مگر افسوس کہ اب تک اس پر کوئی عمل تو درکنار محکمہ والوں نے ایک دفہ بھی علاقہ آ کر صورت حال کا جائزہ لینا گوارہ نہیں کیا۔

میونسپل کمیٹی کی بے حسی کے باعث لوگ اپنے خرچے پر صفائی کروانے پہ مجبور ہیں۔ وارڈ نمبر7 کے مکینوں کا کہنا تھا کہ مہینوں سے مونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی ستھرائی کے لیے کوئی جمعہ دار نہیں آیا۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ شہدادکوٹ شہر کی صفائی ستھرائی کی مد میں تعلقہ مونسپل انتظامیہ کی گاڑیوں میں ہزاروں لیٹر ڈیزل اور پیٹرول روز کاغذوں میں ڈالتا ہے پر شہر کی سڑکیں پھر بھی ندی، نالے کا منظر پیش کرتیں ہیں۔ شہریوں نے ایسے عمل کی سخت لفظوں میں مزاحمت کرتے ہوئے ڈی سی قمبر شہداد کوٹ اور مونسپل ایڈمنسٹریٹرز شہدادکوٹ اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کے سٹی رپورٹر "مصطفیٰ بلوچ” کی اس رپورٹ میں:

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy