رینالہ خورد تھانہ صدر پولیس کی بڑی کارروائی

راجہ شعیب نامی ملزم کو گرفتار کر لیا خطرناک ملزم نے 19 سے زائد سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا

0 22

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سٹی رپورٹر (علی حسنین) رینالہ خورد ― گزشتہ ماہ تھانہ صدر کی حدود میں 18ون اے ایل ڈوگر چوک کے قریب 2 خطرناک ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر عوام الناس سے موٹر سائیکل نقدی رقم، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر فرخ شہزاد بھٹی نے اپنی نفری کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کیا تو رینالہ بائی پاس پر ڈاکوؤں نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں پولیس کانسٹیبل محمد خالد شدید زخمی ہوگئے کانسٹیبل محمد خالد نے جوانمری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا اور پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کی شناخت مقدر حسین 20 ٹو ایل کے نام سے ہوئی۔

 

فرار ملزم کی گرفتاری رینالہ پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔ ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد نے ایس پی انوسٹی گیشن عبداللّٰہ لک کی زیرِ نگرانی ڈی ایس پی سرکل چوہدری ضیاء الحق کی قیادت اور ایس ایچ او تھانہ سٹی جہانزیب وٹو ایس ایچ او تھانہ صدر فرخ شہزاد بھائی کی زیرِ نگرانی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے دن رات کی انتھک محنت کے بعد بالآخر راجہ شعیب نامی ملزم کو گرفتار کر لیا خطرناک ملزم نے 19 سے زائد سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ایس پی انوسٹی گیشن عبداللّٰہ لک کا کہنا ہے ملزم سے بھاری برآمدگی کی توقع ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ صدر فرخ شہزاد بھٹی اور انکی ٹیم کے لیے ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد کی طرف سے تعارفی اسناد اور نقد انعام دیا جائے گا۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy