ساہیوال: محلہ شمس آباد میں بارش کا پانی خالی پلاٹ میں جمع ہو گیا

دا رپورٹر کے انٹرنی رپورٹر نے خبر سے آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ پانی کے جمع ہونے کےباعث علاقہ مکینوں کے مکان کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

0 2

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ساہیوال (انٹرنی رپورٹر) نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کے باعث محلہ شمس آباد میں بارش  کا پانی خالی پلاٹ میں جمع ہو گیا جس کی وجہ سے سے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔

دا رپورٹر کے انٹرنی رپورٹر نے خبر سے آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ پانی کے جمع ہونے کےباعث علاقہ مکینوں کے مکان کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جہاں کھڑا پانی اہل محلہ کے لیے مشکلات کا باعث ہیں وہیں کھڑے پانی کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں میں ڈینگی، ملیریا اور دیگر جلدی امراض لاحق ہونے کا خطرہ بھی ہے۔

اہل محلہ کی ایم پی اے سردار اصغر علی خان لاڑی سے درخواست ہے کہ اس مسئلے پر جلد از جلد نوٹس لیا جائے اور فوراً کارروائی کرکے اس مسئلے کو حل کیا جائے۔

اہل محلہ نے دارپورٹر کے نمائندہ کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کو بارہا مطلع  کرنے کے باوجود کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy