میلسی:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیرعبداللّہ خان نیازی کی ڈی ایس پی آفس میلسی میں کھلی کچہریPAKasiaTV

امیر عبداللّہ خان نیازی ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد اوپن ڈور پولیسی کے تحت شہریوں کی پولیس تک رسائی کو یقینی بنانا اور فوری میرٹ پر انصاف فراہم کرناہے۔

0 2

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میلسی (میڈیا رپورٹر) حکومت پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کا ڈی ایس پی آفس میلسی میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔

امیر عبداللّہ خان نیازی ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد اوپن ڈور پولیسی کے تحت شہریوں کی پولیس تک رسائی کو یقینی بنانا اور فوری میرٹ پر انصاف فراہم کرناہے۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے کھلی کچہری کی تفصیلات سےآگاہ کرتے ہوے بتایا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایات پر عوام کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے ڈی ایس پی سرکل صدر دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

اس دوران ڈی ایس پی سرکل میلسی فرخ جاوید اور سرکل میلسی کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔

کھلی کچہری کے دوران لڑائی جھگڑے، لین دین کے تنازعہ،تفتیشی امور اور معمولی نوعیت کی مختلف درخواستیں موصول ہوئیں ۔

جس پر ڈی پی او وہاڑی نے شہریوں کی شکایات/مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

درخواست گزاروں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کثر نہ چھوڑی جائے ۔ ایک ضعیف بزرگ کی نافرمان اولاد کی جانب سے تنگ کرنے اور گھر سے بے دخل کرنے پر پر ڈی پی او وہاڑی نے کے تحفظ والدین ایکٹ کے تحت کارروائی کے احکامات جاری کئے۔

ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے مزید کہا کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بروقت انصاف کی فراہمی ہے شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

کھلی کچہریوں سے عوام کو ان کے مسائل کے حل کے لیے جہاں آسانی ہوتی ہے وہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوتے ہیں۔

بعد ازاں ڈی پی او وہاڑی نے ایس ایچ اوز کو منشیات کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی بھی ہدایات دیں۔

آخر میں موبائل مارکیٹ کے وفد نے اپنے مسائل بھی بتائے جبکہ شیخ محمد حسین کے زیر قیادت انجمن تاجران میلسی کے وفد نے ڈی پی او وہاڑی سے ملاقات کی اور میلسی آمد پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے میلسی آنا خوش آئند ہے۔

تاجران پولیس کے ساتھ جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے مکمل تعاون کر رہے ہیں ۔

انشااللّہ علاقہ کو کرائم فری کرنے کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy