پاک پتن: قبضہ گروپ متحرک، شریف شہری کےپلاٹ پربا اثرافرادکا قبضہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں

شریف شہری کے پلاٹ پر با اثر افراد نے قبضہ کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

0 4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاک پتن (میڈیا رپورٹر) نور پور میں قبضہ گروپ متحرک ہو گئے ۔

شریف شہری کے پلاٹ پر با اثر افراد نے قبضہ کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پاک ایشیا ویب چینل کے نمائندہ کی تفصیلات کے مطابق نور پور میں چک نمبر 93 ڈی کے رہائشی بشیر احمد ، محمد امیر ، علی شیر نے مختیار احمد کے پلاٹ پر قبضہ کر لیا۔

جبکہ پلاٹ کا سٹے چل رہا ہے ۔

ملزمان نے عدالت کے احکامات کو بھی کچھ نہ سمجھا اور پلاٹ پر تعمیر شروع کر دی ۔

محنت کش اور غریب شہری مختیار احمد نے بتایا کہ میرے سٹے لینے کے باوجود ملزمان نے میرے پللاٹ پر قبضہ کر لیا ہے اور اُن کی جانب سے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

ملزمان کو با اثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے اور اُن کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

مختیار احمد نے پاک ایشیا ویب چینل کی توسط سے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy