خیرپور ناتھن شاہ: سابقہ شوہر کا عدالتی حکم کے باوجود بیٹی کی کفالت کا خرچ نا اٹھانے کا معاملہ

غلام سرور بہرگڑی کا کہنا ہے کہ اس کے داماد فرید احمد کو کی ایک بیٹى ہے جس کی پرورش کے خرچے کہ لئے ہم نے این شاہ کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی تھی جس پرعدالت نے فرید احمد پر تین لاکھ پچپن ہزار دو سو روپے جرمانہ اور ماہوار آٹھ ہزار خرچہ مقرر کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

0 2

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خیرپور ناتھن شاہ (آصف على منگى – میڈیا رپورٹر) نزدیکی گاؤں فضل محمد بہرگڑی کہ علاقہ مکین غلام سرور بہرگڑی نے اپنے ہی برادری کہ کچھ لوگوں کہ خلاف سندھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ ہماری اُس کی بیٹی کی شادی فرید احمد ولد محمد ابراہیم بہرگڑی کہ ساتھ ہوئی تھی جو کہ گھریلو تنازعہ کی وجہ سے طلاق پر اختتام پذیر ہوئی اور خیرپورناتھن شاہ کی عدالت میں طلاق کا کارروائی مکمل کی گئی تھی۔

غلام سرور بہرگڑی کا کہنا ہے کہ اس کے داماد فرید احمد کو کی ایک بیٹى ہے جس کی پرورش کے خرچے کہ لئے ہم نے این شاہ کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی تھی جس پرعدالت نے فرید احمد پر تین لاکھ پچپن ہزار دو سو روپے جرمانہ اور ماہوار آٹھ ہزار خرچہ مقرر کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

ا س فیصلے پر عمل درامد کروانے کے لیے عدالت نے تھانہ بی سیکشن لطیف آباد نمبر 10 حیدرآباد کو نوٹس بھی بھیجا تھا۔

تھانہ بی سیکشن پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ مذکورہ شخص فرید احمدیہاں سے نقل مکانی کر کے کہیں اور چلا گیا ہےجب کہ معلوم ہوا ہے کہ فرید احمد وہیں موجود ہے جب کہ بی سیکشن پولیس تھا نہ لطیف آباد نے عدالت کو غلط رپورٹ جمع کروائی ہے۔ فرید احمد کہ دیگر رشتہ دارگاؤں فضل بہرگڑی کا بااثر افرادہیں جن میں ممتاز ولد محمد سلیمان اور بخشل ولد محمد خان بہرگڑی بھی شامل ہیں جو کہ ہمارے مخالفین کہ حمایت کر رہے ہیں جب کہ فرید احمد کے رشتہ دار بھی ہم کو دھمکیاں دئے رہے ہیں کہ ہم مقدمات ختم کریں دوسرى صورت میں آپ کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

غلام سرور بہرگڑی نے چیف جسٹس ہائی کورٹ ، آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےتاکہ مخالفین کو قانون کہ دائرہ کار میں لاکر سخت سزا دی جائے اور اس کی بیٹی کو انصاف اور تحفظ فراہم ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy