سیال کوٹ: 14 اگست کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل سیال کوٹ میں پرچم کشائی کی تقریب

جہاں قومی پرچم بلندکیا گیا اور سلامی دی گئی۔پرچم کشائی کی تقریب کےبعد کچن اسیران اورمختلف بیرکوں کا معائنہ کیاگیا۔

0 5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

14 اگست کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں پرچم کشائی کی تقریب 14 اگست کے موقع پرڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی اورڈی سی سیالکوٹ طاہر فاروق نےصوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دورہ کیا ۔

جہاں قومی پرچم بلندکیا گیا اور سلامی دی گئی۔پرچم کشائی کی تقریب کےبعد کچن اسیران اورمختلف بیرکوں کا معائنہ کیاگیا۔

اس دوران قیدیوں کے کھانے کے معیار کو چیک کیا گیا اور خواتین قیدیوں سے بیرکوں کی صفائی ستھرائی اور صحت کے مسائل کے بارے میں پوچھا گیا ،اس کے بعد قیدیوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

آخر میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگا کر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل اشیاق گل سمیت دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔14

اگست یوم آزادی کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں صوبائی وزیر پنجاب چوہدری محمد اخلاق، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق، ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی، اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف، نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ وسیم خان پاشا، قومی چیمپئن وزیراعظم کلین گرین انڈیکس اذان نذر ودیگر سپرنٹنڈنٹ سیالکوٹ جیل اشتیاق احمد گل کے ہمراہ پرچم کشائی کررہے ہیں۔

.یاسر سیالکوٹی میڈیا رپورٹر پاک ایشیاء ٹی وی چینل سیالکوٹ

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy