بورئے والا: 16سال قبل گھر سے اغواء ہونے والا معذور شخص وہاڑی پولیس نے بازیاب کروا لیا

تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس نے 16سال قبل گھر سے اغواء ہونے والے معذور شخص کو ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے حجرہ شاہ مقیم سے ڈھونڈ کر وارثان کے حوالے کر دیا۔

0 1

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بورئے والا (محمد شمعون نذیر – میڈیا رپورٹر) وہاڑی پولیس نے 16سال قبل گھر سے اغواء ہونے والے معذور شخص کو ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے حجرہ شاہ مقیم ڈھونڈ کر وارثان کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس نے 16سال قبل گھر سے اغواء ہونے والے معذور شخص کو ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے حجرہ شاہ مقیم سے ڈھونڈ کر وارثان کے حوالے کر دیا۔

ملزمان نے 16سال قبل چک نمبر 515 ای بی میں گھر کے باہر موجود معذور شخص سلیم مسیح کو اغواء کیا اور حنیفاں بی بی کے حوالے کر دیا جو کہ اس کی معذوری کا فائدہ اٹھا کر اس سے بھیک منگوانے کا کام لیتی تھی اور کمائی ہوئی رقم خود لے لیتی۔

ورثاء نے پولیس کو اطلاع دی تو ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا محمد طفیل گجر اور سب انسپکٹر قاسم خان نے ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے سلیم مسیح کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ ملزمہ حنیفاں بی بی کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے۔

پولیس کی اس زبردست کاروائی پر شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ورثاء نے پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy