وہاڑی: ڈپٹی کمشنر مبین الٰہی کا سبزی و فروٹ منڈی کا معائنہ

مزید تفصیلات پاک ایشیا کے میڈیا رپورٹر "محمد شمعون نذیر" کی اس رپورٹ میں دیکھیں

0 15

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وہاڑی (محمد شمعون نذیر، میڈیا رپورٹر) ― ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے رمضان بازار وہاڑی کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات و احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی سبسڈی پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی جاری ہے۔ رمضان بازاروں میں چینی کےکاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو خریداری میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ رمضان بازاروں میں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 375روپے اور چینی 65 روپے فی کلوگرام فروخت کی جا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Comment moderation is enabled. Your comment may take some time to appear.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy