ظاہر پیر: شہری انتظامیہ کی عدم توجہی، سستا رمضان بازار زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں

مزید تفصیلات پاک ایشیا کے سٹی رپورٹر "سعید احمد" کی اس رپورٹ میں دیکھیں

0 4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ظاہر پیر (سعید احمد، سٹی رپورٹر) ― ملک بھر کی طرح ظاہرپیر میں بھی سستا رمضان بازار لگا دیا گیا ہے جہاں پر عوام کے لیے اشیاء خوردونوش سستے داموں دستیاب ہے اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کیا جارہا ہے۔

پاک ایشیا ویب چینل کے سٹی رپورٹر کے مطابق ظاہرپیر میں لگائے جانے والے رمضان بازار میں حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کیا جارہا ہے اور بغیر ماسک داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

عوام کے لیے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں عام مارکیٹ کی نسبت یہاں پر 5 سے 15 فیصد فرق نظر آتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روز مرہ ٓاستعمال کی چیزوں میں سے صرف چینی سستے داموں مل رہی ہے جبکہ باقی اشیا میں فی کس 5 روپے سے 10 روپے کا فرق ہے۔ دور دراز بستیوں سے سفر کرکے آنے والے لوگوں کے لیے فی کس آئٹم 5 سے 10 روپے کمی، رعائیت نا ہونے کے برابر ہے۔

ظاہر پیر کی عوام کے مطابق شہری انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث رمضان بازار کے حوالے سے اربوں روپے کی سبسڈی کہ حکومتی دعوے صرف زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Comment moderation is enabled. Your comment may take some time to appear.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy