لاہور: منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ایس پی سٹی فراز احمد نے کرائم رپورٹر اللہ وسایا کو بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

0

لاہور (اللہ وسایا، کرائم رپورٹر) ― لاہور ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوے منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔;

پاک ایشیا ویب چیبل کے کرائم رپورٹر کی خبر کے مطابق گرفتار ملزمان میں عادل، عامر، ایاز، علی اور عدنان شامل ہیں۔ ملزم عادل سے ایک کلو 60 گرام چرس جبکہ ملزم عامر سے 30 لیٹر دیسی شراب بھی برآمد ہوئی ہے اورملزم ایاز سے 30 بور پسٹل 4 گولیاں جبکہ ملزم علی سے 9mm پسٹل اور 5 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ 

ایس پی سٹی فراز احمد نے کرائم رپورٹر اللہ وسایا کو بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ 

مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کے کرائم رپورٹر "اللہ وسایا” کی اس رپورٹ میں:

تبصرے