مانگا منڈی: تیز رفتار بس کی زد میں آ کر نوجوان طالب علم جاں بحق

پاک ایشیا ویب چینل کی خبر کے مطابق چھٹی کے وقت حسب معمول طالب علموں نے سڑک کے درمیان کھڑے ہو کر زبردستی بس روکنے کی کوشش کی، ڈرائیور نے بریک نہ لگائی اور احمد رضا بس کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

0

لاہور (اللہ وسایا، کرائم رپورٹر) ― مانگا منڈی کے نواحی تھانہ سندر کی حدود میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ کا طالب علم تیز رفتار بس کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

پاک ایشیا ویب چینل کی خبر کے مطابق چھٹی کے وقت حسب معمول طالب علموں نے سڑک کے درمیان کھڑے ہو کر زبردستی بس روکنے کی کوشش کی، ڈرائیور نے بریک نہ لگائی اور احمد رضا بس کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ ان کے ساتھیوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔

حادثے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تھانے منتقل کر دی۔

ایس ایچ او سندر نے طلباء کے متوقع احتجاج کے پیش نظر سکول کے باہر پولیس اہل کار تعینات کر دیئے جبکہ سکول پرنسپل نے گیٹ کے اندر سے تالے لگوا دئیے ہیں اور پولیس اہل کاروں کو بھی اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

یہاں ایک بات قابل ذکر ہے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ کوارٹرز کے طالب علم روزانہ سکول کے سامنے ملتان روڈ کے درمیان کھڑے ہو کر زبردستی بسیں روک کر اس پر سوار ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

مگر سکول انتظامیہ انہیں منع نہیں کرتی۔

اس حوالے سے متعدد بار سکول پرنسپل کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کروائی گئی مگر انہوں نے اس پر ایکشن نہ لیا اور آج شامکی بھٹیاں کا رہائشی طالب علم احمد رضا موت کے منہ میں چلا گیا۔

اگر کالج پرنسپل اس واقعہ کا بروقت نوٹس لے لیتے تو آج ایک طالب علم کی جان یوں نہ ضائع ہوتی۔

مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کے کرائم رپورٹر "اللہ وسایا” کی اس رپورٹ میں:

تبصرے