میلسی: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار کی ھدایت پر پنجاب میں قبضہ مافیا کا خاتمہ کے سلسلے میں ڈی پی او وہاڑی نے کام شروع کر دیا ہے۔

0

میلسی (مزمل خُرم، میڈیا رپورٹر) ― وزیر اعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار کی ھدایت پر پولیس قبضہ مافیہ کے خلاف اِن ایکشن، قبضہ کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ علیم بھٹی قبضہ گروپ کے 8 کارندے گرفتار ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار کی ھدایت پر پنجاب میں قبضہ مافیا کا خاتمہ کے سلسلے میں ڈی پی او وہاڑی نے کام شروع کر دیا ہے۔

اس ضمن میں ایس ایچ او صدر میلسی محمد جاوید اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قبضہ مافیہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پاک ایشیا ویب چینل کے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق علیم بھٹی قبضہ گروپ جلہ جیم میں زرعی ترقیاتی بنک کے سامنے متنازعہ پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کر رہا تھے کہ پولیس اطلاع موصول ہونے پر موقع پر پہنچ گئی۔

ملزمان نے پولیس کے موقع پر پہنچنے پر کارِ سرکار میں مزاحمت بھی کی جس کی دفعات بھی مقدمہ میں درج کر لی گئی ہیں۔ مقدمہ میں 11 افراد نامزد ہیں جن کے نام علیم، کلیم، محمد علی، محمد اشرف، محمد اقبال، گلزار احمد، حبیب اللہ، مامون ابوبکر، سلیم،

ندیم اختر اور محمد احمد کے علاوہ 15 سے 20 نامعلوم افراد نام بھی شامل ہیں۔

ایس ایچ او محمد جاوید اقبال نے نمائندہ پاک ایشیا ویب چینل مزمل خرم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری تعیناتی کے دوران قبضہ مافیا اور منشیات فروش کبھی نہیں بچ پائیں گے، ہمیشہ میرٹ پر کام کیا ہے اور کرتا رہوں گا۔

اگر میرے پولیس اہل کاروں نے تھوڑی سی بھی غفلت برتی یا بدعنوانی کی تو میرا ان کے ساتھ اعلان جنگ ہے، میں انہیں نہیں چھوڑوں گا۔

غریبوں اور سفارش کے بغیر آنے والے افراد کے لیے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

ایس ایچ او صدر میلسی کے مطابق علیم قبضہ گروپ ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف پہلے بھی قبضہ کے متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ اس کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہے۔

پاک ایشیا ویب چینل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کی ہدایات پر میلسی پولیس قبضہ مافیہ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہی ہے۔

زاہد نواز مروت کا کہنا ہے کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کے میڈیا رپورٹر "مزمل خُرم” کی اس رپورٹ میں:

تبصرے