باغ: عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام مہنگائی اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس کی میزبانی سردار ثاقب نعیم چیئرمین باغ یوتھ فورم نے کی۔

1

رنگلہ (راجہ داؤد خان، کرائم رپورٹر) ― عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مہنگائی اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی میزبانی سردار ثاقب نعیم چیئرمین باغ یوتھ فورم نے کی۔

اجلاس میں باغ کے ساتھ ساتھ مظفرآباد، راولاکوٹ، حویلی، راولاکوٹ اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں سے سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے عابد شاہین، سردار تسلیم مظفرآباد، مجتبیٰ نیلم، افضل کشمیری جنرل سیکرٹری تاجر ایسوسی ایشن باغ، گل باز خان کوآرڈینیٹر عوامی ایکشن کمیٹی پونچھ ڈویژن، محمد عابد عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان، سردار زرین، راجہ ذولفقار، شاہ میر، ارباب و دیگر نے خطاب کیا۔

مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کے کرائم رپورٹر "راجہ داؤد خان” کی اس رپورٹ میں:

تبصرے