مریم بی بی کو باہر جانے کی اجازت دی جائے تو ابھی ساری پی ڈی ایم ختم ہو سکتی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

0 6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر مریم بی بی کو باہر جانے کی اجازت دے دی جائے تو ابھی ساری پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ختم ہو سکتی ہے۔

راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی تاریخ لکھے گا تو کشمیر کی جدوجہد آزادی میں لال حویلی میں لال حویلی کا ایک کردار ہے اور جب بھی پاکستان پر وقت آیا تو لال حویلی اپنی عظیم افواج کے قائد قمر جاوید باجوہ اور دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر پاکستان کا دفاع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کے ساتھ ہندوستان میں جو سلوک کیا جا رہا ہے اور میں کشمیریوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ راولپنڈی شہر کا تعلق چاہے کسی پارٹی سے کیوں نہ ہو لیکن یہ غیرت مندوں کا شہر ہے اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آپ کہا تھا کہ یہ استعفے نہیں دیں گے، اچھی بات ہے مت دو، میں نے آپ سے کہا تھا کہ یہ سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے لیکن مجھ دکھ ہے کہ جس اسمبلی پر مولانا فضل الرحٰن نے لعنت بھیجی ہے، آج اسی اسمبلی سے اپنے اراکین کے لیے ووٹ مانگنے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں کہتے ہیں یوٹرن لیتے ہیں لیکن تم تو ‘اباؤٹ ٹرن’ لیتے ہو، ہمیں یوٹرن کا طعنہ دینے والو تم تو اباؤٹ ٹرن لیتے ہوں، اب یہ 26مارچ کو لانگ مارچ لے گئے ہیں، آ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میری بحیثیت وزیر داخلہ پوری کوشش ہو گی کہ ہم آپ کے راستے میں کوئی رکاوٹیں کھڑی نہ کریں لیکن اگر آپ نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو یاد رکھنا آپ سے وہ سلوک کروں گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے سیاسی مخالف ہیں لیکن ہم آپ سے کہنا چاہتے ہیں کہ 26 مارچ میں دو مہینے پڑے ہیں، ہم اپوزیشن کے لیے کوئی رکاوٹ کا باعث نہیں بننا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تین سال گزرنے والے ہیں، ایک سال کے بعد الیکشن مہم شروع ہو جائے گی، کیا تم اس ملک میں سیاسی انتشار پھیلانا چاہتے ہو۔

انہوں نے کہ فضل الرحمٰن صاحب آپ کن بچوں کے گھیرے میں آ گئے ہیں، آپ اچھے بھلے سمجھدار آدمی ہیں، آپ دیکھیں آصف زرداری کتنا بڑا گرو نکلا ہے، ان کی ضمانت کنفرم کیونکہ اس نے کہا ہے کہ کیس کراچی بھیج دو تو کوئی اس کے خلاف شہادت ہی دے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ اگر آصف زرداری کے کیس کراچی جائیں گے تو کون ان کے خلاف شہادت دے گا کیونکہ جب یہ جیل میں تھے تو سارے پاکستان کے بدمعاشوں کا نیٹ ورک اس نے بنایا ہوا تھا، جیلوں کا نیٹ ورک اس نے بنایا ہوا تھا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ مسلم لیگ(ن) گھیرے میں ہے، آج شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے، یہ جیل جاتے ہیں تو ان کی صحت خراب ہو اجتی ہے، جیل ان کو راس نہیں آتی، یہ اپوزیشن میں ہوں تو ان کا دل کرتا ہے کہ باہر جائیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر آج مریم بی بی کو باہر جانے کی اجازت دے دی جائے تو ساری پی ڈی ایم ختم ہو سکتی ہے، میں سارے پاکستان کو چیلنج کرتا ہوں، ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں بھی جانے دو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Comment moderation is enabled. Your comment may take some time to appear.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy