کشمیری عوام کی حمایت کیلئے آج یوم یکجہتیِ کشمیر منایا جارہا ہے

اس دن مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارت اور اس کی افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے سنگین مظالم کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔

0 6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ان کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت کا اظہار کرنا ہے۔

اس دن مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارت اور اس کی افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے سنگین مظالم کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان آزاد جموں وکشمیر میں کوٹلی کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

علاوہ ازیں ملک بھر میں صبح دس بجے سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ اسلام آباد، مظفر آباد، گلگت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں یکجہتی واکس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

علاوہ ازیں پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے کوہالہ پل اور دوسرے اہم مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جارہی ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں ریلیوں، جلسوں، سیمینارز اور دیگر تقاریب کا انعقاد اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی ویژن اور نجی ٹی وی چینلز مقبوضہ میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی پروگرام نشر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو اس کی خصوصی حیثیت سے محروم کردیا تھا جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو تقسیم کرتے ہوئے اسے 2 وفاقی اکائیوں میں تبدیل کردیا تھا جس کا اطلاق گزشتہ سال 31 اکتوبر سے ہوگیا تھا۔

پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم

آج کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملنے تک کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Comment moderation is enabled. Your comment may take some time to appear.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy