‘کورونا وائرس پھیلانے کے الزام کے سوا نیب پر ہر قسم کا الزام لگایا جاچکا ہے’

ان کا کہنا تھا کہ نیب پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ سیاسی انجینیئرنگ کی جاتی ہے جو کہ درست نہیں، نیب کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، اور لوگ کہتے ہیں کہ نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے لیکن کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

0 14

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کے خلاف تواتر کے ساتھ مذموم پروپیگنڈا جاری ہے، صرف یہ نہیں کہا گیا کہ کورونا وائرس نیب نے پھیلایا ہے باقی ہر قسم کا الزام نیب پر لگایا گیا ہے اور ہم نے اسے خندہ پیشانی برداشت کیا ہے اور جب ممکن ہو جواب دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں ایوان صنعت و تجارت میں ایک تقریب کے دوران تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے خلاف پروپیگنڈا صرف وہ افراد کررہے ہیں جن کے خلاف انکوائری جاری ہے یا تحقیقات ہورہی ہیں یا عدالت میں ان کا ریفرنس زیر سماعت ہے اور اگر کسی لگتا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ملک میں عدالتیں موجود ہیں آپ نیب کے خلاف وہاں درخواست دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ سیاسی انجینیئرنگ کی جاتی ہے جو کہ درست نہیں، نیب کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، اور لوگ کہتے ہیں کہ نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے لیکن کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وہ افراد جن کی جانب کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھ نہیںسکتا تھا، کوئی چھو نہیں سکتا تھا نیب نے انہیں احتساب کے لیے بلایا اور پوچھا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا اور انہوں نے ملک سے جانا ہی مناسب سمجھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy