فارن فنڈنگ کیس میں دامن صاف، ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم کو براڈ شیٹ، فارن فنڈنگ کیس اور قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن پر بریفنگ دی گئی۔

0 7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں دامن صاف ہے، ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے، براڈشیٹ کے معاملے پر شفاف اور منصفانہ تحقیقات چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم کو براڈ شیٹ، فارن فنڈنگ کیس اور قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زمینوں پر قبضہ کرنیوالوں کو (ن) لیگ کی سرپرستی حاصل رہی، سیاسی سرپرستی کے بغیر کوئی بھی قبضہ نہیں کرسکتا، قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے، سرکاری زمینوں کا قبضہ چھڑانے کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا، حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کریں، اپوزیشن کی خام خیالی ہے وہ پروپیگنڈا کر کے حقائق چھپالیں گے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کو سامنے لائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Comment moderation is enabled. Your comment may take some time to appear.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy