ہم جمعیت علمائے اسلام کے تھے، ہیں اور رہیں گے، مولانا شیرانی

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ہماری جماعت اسی نام سے رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن میں 2002 کی رجسٹریشن جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نام سے ہے۔

0 5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی کاکہنا ہے کہہم جمعیت علمائے اسلام کے تھے، ہیں اور رہیں گے۔

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ہماری جماعت اسی نام سے رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن میں 2002 کی رجسٹریشن جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نام سے ہے۔

مولانامحمد خان شیرانی نے بتایا کہ 2008اور 2013 کی رجسٹریشن جمعیت علماء اسلام فضل الرحمٰن کےنام سے ہوئی،2018 میں رجسٹریشن جمعیت علماء اسلام پاکستان فضل الرحمٰن کےنام سے کی گئی، یہ ہوسکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو نوٹس جاری کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی پاکستان کو کسی کی خواہش پر جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن کےنام سے رجسٹرکیا ہے۔

مولاناشیرانی نے بتایا کہ مولانا شجاع الملک نے الیکشن کمیشن میں ایک شکایت درج کرائی ہے، جمعیت علماء اسلام پاکستان ایک ہی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ہم اپنے رابطہ مرکز روابط مستحکم کرنے کے لیے کھولیں گے، ہم تربیتی اجتماعات کا سلسلہ بھی شروع کریں گے، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی سطح پر تربیت کے سیشن رکھے جائیں گے۔

مولانامحمد خان شیرانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مسقبل کچھ بھی نہیں ہے، پی ڈی ایم کو نقصان اپنے آپ سے پہنچے گا، ہم سے نہیں پہنچے گا،ابھی تک ہم مقام دعوت اور رابطے میں ہیں، جماعت کی شکل ابھی نہیں ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy