وزیراعظم کےخلاف کون مائی کا لال تحریک عدم اعتماد لائے گا، فواد چوہدری

انہوں نے ٹوئٹر میں کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی ہے نہ ہی منصوبہ بندی۔

0 3

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے معتلق بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کس مائی کے لال کی جرات ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے۔

انہوں نے ٹوئٹر میں کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی ہے نہ ہی منصوبہ بندی۔

فواد چوہدری نے حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حوالے سے کہا کہ استعفوں سے شروع ہوئے اور جلسوں پر رکے اور اب وہاں بھی بس ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’تو عدم اعتماد کی گفتگو، کس مائی کے لال کی جرات ہے (کہ) وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے‘۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہا کہ ’آپ تاعمر قید اور نااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے‘۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy