‘گلگت کی طرح کشمیر میں بھی کسی نے سلیکٹڈ حکومت لانے کی کوشش کی تو وہ مودی کا ایجنٹ ہوگا’

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم مسلسل قوم کو اس بات سے آگاہ کرتے رہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حق نمائندگی کو، ان کی ووٹ کی عزت کو پامال کیا جا رہا ہے۔

0 0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مسلم لیگ(ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلیکٹڈ حکومت کی طرز پر گلگت بلتستان میں بھی سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی اور اگر آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو وہ مودی کا ایجنٹ ہو گا۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم مسلسل قوم کو اس بات سے آگاہ کرتے رہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حق نمائندگی کو، ان کی ووٹ کی عزت کو پامال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایک دوراہے اور فیصلہ کن موڑ کن موڑ پر کھڑا ہے، پاکستان کے 22کروڑ عوام اپنے ووٹ کی عزت کا حق مانگ رہے ہیں اور تاریخ یہ بتلاتی ہے کہ جس ملک میں عوام کے ووٹ کی عزت نہیں کی جاتی اس ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے اور ووٹ کو پامال کرنے کے نتیجے میں ہم نے آدھا ملک کھو دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تشکیل کسی خانہ جنگی یا خون خرابے سے نہیں ہوا تھا بلکہ پاکستان کی تشکیل ووٹ کی طاقت سے ہوئی تھی، پاکستان کے ڈی این اے میں ووٹ کو عزت کا تصور ایک ریاست کی بنیاد یا اساس کے طور پر موجود ہے لیکن بدقسمتی سے 72سالوں میں پاکستان میں ووٹ کی عزت کے ساتھ جو ڈرامہ کیا جاتا رہا، جو کھیل کھیلا جاتا رہا، آج اس کا نتیجہ یہ ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت اپنا آدھا وجود کھو چکی ہے اور باقی ماندہ پاکستان میں بھی ہچکولے آتے رہتے ہیں کیونکہ عوام کے ووٹ کی عزت نہیں کی جاتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Comment moderation is enabled. Your comment may take some time to appear.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy