الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں رکاؤٹ نہیں بنیں گے، وفاقی حکومت

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 562 مدرسے ہیں اور ان میں سے 92 رجسٹرڈ ہیں لیکن ہمیں نئے مدرسے رجسٹر کرنے میں بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔

0

وفاقی وزرا نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر اپوزیشن کے احتجاج میں حکومت رکاؤٹ نہیں بنے گی اور توقع ہے کہ احتجاج قانون اور آئین کے دائرے میں ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیردفاع پرویز خٹک سمیت دیگر وزرا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم ریاست کی مدینے کے اعلان کے مطابق چاہتے ہیں کہ یہاں دینی قوتوں کا احترام ہو اور ہم بھی دینی مدرسوں کو پاکستان کا مینار سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 562 مدرسے ہیں اور ان میں سے 92 رجسٹرڈ ہیں لیکن ہمیں نئے مدرسے رجسٹر کرنے میں بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام وزارتی کمیٹیوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے اور فروغ نسیم نے قانونی مشورہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور اسی تحت یہ الیکشن میں حصہ لینے جارہے ہیں۔

تبصرے