بین الافغان مذاکرات میں طے کردہ فیصلوں کا خیر مقدم کریں گے، شاہ محمود

منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں افغان حزب وحدت اسلامی کے رہنما محمد کریم خلیلی سے ان کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

0 8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم بین الافغان مذاکرات میں طے کردہ فیصلوں کا خیر مقدم کریں گے اور افغان قیادت کے پاس قیام امن کا ایک نادر موقع موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے۔

منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں افغان حزب وحدت اسلامی کے رہنما محمد کریم خلیلی سے ان کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

ملاقات میں افغان امن عمل اور افغان امنمنگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں افغان حزب وحدت اسلامی کے رہنما محمد کریم خلیلی سے ان کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ عمل میں پیشرفت سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کریم خلیلی اور وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین گہرے تاریخی اور یکساں ثقافتی و تہذیبی اقدار پر استوار برادرانہ تعلقات ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا شروع سے یہی موقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں اور افغان قیادت کو قابل قبول جامع سیاسی مذاکرات ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔

انہوں نے بین الافغان مذاکرات میں طے شدہ فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بین الافغان مذاکرات میں اب تک ہونیوالی پیش رفت خوش آئند ہے اور ہم دوحہ میں شروع ہونے والے بین الافغان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بین الافغان مذاکرات میں طے کردہ فیصلوں کا خیر مقدم کریں گے، بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس قیام امن کا ایک نادر موقع موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بھارت افغانستان میں صورتحال کو خراب کررہا ہے اور ہم نے اس حوالے سے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے افغانستان کے لوگوں کی سہولت کے لیے نئی ویزہ پالیسی متعارف کروائی ہے جبکہ اس کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں اور ہم پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی جلد، باعزت اور پر وقار وطن واپسی کے متمنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، کوئی بھی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں قیام امن کا خواہش مند نہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام افغانستان میں دیرپا قیام امن سے منسلک ہے۔

افغان حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ محمد کریم خلیلی نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہا۔

انہوں نے گزشتہ کئی دہائیوں سے افعان مہاجرین کی میزبانی پر بھی پاکستان کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جا رہے متعدد اقدامات اور نئی ویزہ پالیسی کے ذریعے افغان شہریوں کو سہولت پہنچانے کے پاکستان کے اقدام کو سراہا۔

اس موقع پر سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Comment moderation is enabled. Your comment may take some time to appear.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy