ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں کورونا وائرس کی تیسری نئی قسم دریافت

اب ایک ماہ سے بھی کم وقت میں کورونا وائرس کی تیسری نئی قسم جاپان میں دریافت ہوئی ہے۔

0 5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دسمبر 2020 کے وسط میں برطانوی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد جنوبی افریقہ میں بھی ایک نئی قسم دریافت ہوئی۔

اب ایک ماہ سے بھی کم وقت میں کورونا وائرس کی تیسری نئی قسم جاپان میں دریافت ہوئی ہے۔

جاپانی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کی یہ نئی قسم ان افراد میں دریافت ہوئی، جو برازیل سے آئے تھے، جبکہ یہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والی اقسام سے مختلف ہے۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق جاپان میں کورونا کی نئی قسم 40 سال سے زائد عمر کے ایک مرد، 30 سال سے زائد عمر کی ایک خاتون اور 2 نوجوانوں (ایک لڑکا اور ایک لڑکی) میں ایئرپورٹ پر کیے جانے والے ٹیسٹوں میں دریافت ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy