ملک میں کورونا وائرس سے اموات میں کمی

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 7 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 617 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

1

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، جس کے باعث یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے تاہم چند دن سے اموات میں کمی سامنے آ رہی ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 7 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 617 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 598 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 898 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 70 لاکھ 43 ہزار 604 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 474 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 266 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 55 ہزار 445 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 24 ہزار 4 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 679 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 44 ہزار 111 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 242 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار 751 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 718 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 38 ہزار 970 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 436 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 351 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 187 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 451 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 235 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تبصرے