وزیرِ اعظم عمران خان کوئٹہ روانہ ہو گئے

وزیرِ اعظم عمران خان کوئٹہ کے لیے نور خان ایئر بیس سے روانہ ہوئے ہیں۔

0 3

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سانحۂ مچھ میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے ورثاء کے مطالبے پر وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ روانہ ہو گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کوئٹہ کے لیے نور خان ایئر بیس سے روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشیداحمد اور دیگر وزراء بھی کوئٹہ گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کوئٹہ میں سانحۂ مچھ میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دورۂ کوئٹہ کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان ہزارہ برادری کے معززین اور علمائے کرام سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان کو سانحۂ مچھ اور اس سے متعلق تحقیقات میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy