ایف بی آر کی ویب سائٹ کی ہیکنگ میں زیادہ تر ڈیٹا محفوظ رہا، وزیر اطلاعات

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ڈیٹا پروٹیکشن کمپنی کی خدمات حاصل کر رہی ہے جو ایف بی آر کے ڈیٹا کی سیکیورٹی کو بہتر بنائیں گے۔

0 4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو ایف بی آر کی ویب سائٹ کی ہیکنگ کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ تر ایف بی آر کا ڈیٹا محفوظ رہا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ڈیٹا پروٹیکشن کمپنی کی خدمات حاصل کر رہی ہے جو ایف بی آر کے ڈیٹا کی سیکیورٹی کو بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق نے کابینہ کو بتایا ہے کہ رواں سال پاکستان کی ویب سائٹس پر دس لاکھ سائبر حملے ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل بین الاقوامی اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارت نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان کے اہم موبائل فونز کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں ٹیلی کام سروس کو بہتر بنایا جائے۔

فوجداری نظام میں اصلاحات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزارت قانون کی جانب سے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ کرمنل اصلاحات آئندہ دو سالوں میں بہت اہم حیثیت رکھیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کا کرمنل قوانین میں اصلاحات، موجودہ امور میں بہت بڑی تبدیلی لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں ٹرائلز میں تاخیر، انصاف میں تاخیر، ایف آئی آر کے اندراج وغیرہ جیسے معاملات کا احاطہ کیا گیا ہے، اب یہ کابینہ کمیٹی برائے قانون میں اس پر بحث کیا جائے گا اور پھر اسے نافذ کردیا جائے گا۔

اراکین پارلیمنٹ میں تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے تجویز پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور ممبران پارلیمنٹ کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس کی تجویز مسترد کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اس سادگی مہم کا حصہ ہے جسے وزیر اعظم عمران خان نے حکومت میں آنے کے پہلے روز سے ہی نافذ کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آٹو سیکٹر میں مقامی پیداوار کو فروغ اور موجودہ ٹیرف نظام میں پیش آنے والی دشواریوں کو دور کرنے کے لیے ٹیرف پالیسی بورڈ کی سفارشات پر ایس آر او جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی (اے سی ڈی) کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ہیوی کمرشل وہیکل پر بھی اے سی ڈی کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردی جائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کے مجوزہ مسودے کی کابینہ نے منظوری دی گئی ہے، کورونا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ویئر ہاؤس میں موجود اشیا پر 30 ستمبر تک سامان اٹھانے پر سرچارج نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے دیامیر بھاشا ڈیولپمنٹ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دی گئی ہے، اس میں وزیر اعظم کے دفتر کی جگہ وزارت منصوبہ بندی کے نمائندے کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں اسٹیل مل کے حوالے سے کیے گئے فیصلے میں ترمیم کی اجازت دی گئی ہے۔

وفاق وزیر کا کہنا تھا کہ ادارہ جاتی اصلاحات کے 2 اگست 2021 اور 2 ستمبر 2021 کے اجلاس میں فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 9 ستمبر 2021 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں میں توثیق کی گئی ہے،

گندم کی خریداری میں تاخیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘وزیر اعظم نے اس پر واضح احکامات کے باوجود تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر گندم کے اجرا کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ جلد گندم اور آٹے کی قیمت میں بتدریج کمی آئے گی۔

فواد چوہدری کہنا تھا کہ کابینہ نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان پروازوں کے لیے پی آئی اے اور کرغزستان کی کمپنی کو اجازت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس او اور پاک ایل این جی کی جانب سے ایل این جی کی درآمد میں پیپرا قوانین کے مطابق دی گئی مدت میں کمی کی منظوری دی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy