عالمی برادری، ادارے افغانستان کے لیے مختص فنڈز بحال کریں، وزیر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان اور اسپین کے مقاصد یکساں ہیں دونوں ممالک امن کے خواہاں ہیں، افغانستان میں پائیدار امن خطے کے مفاد میں ہے'۔

0 2

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں معاشی بحران کسی کے حق میں نہیں ہے، عالمی برادری کو افغانستان میں معاشی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ْ دفتر خارجہ میں اپنے ہسپانوی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسپین کے وزیر خارجہ سے اففغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان اور اسپین کے مقاصد یکساں ہیں دونوں ممالک امن کے خواہاں ہیں، افغانستان میں پائیدار امن خطے کے مفاد میں ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں افغانستان کو انسانی بحران کی صورتحال سے بچانا ہوگا، عالمی برادری اس کی بدلتی صورتحال اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرے’۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ‘عالمی برادری اور عالمی ادارے افغانستان کے لیے مختص فنڈز بحال کریں، پاکستان بھی عالمی برادری کے ساتھ مل کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘افغانستان میں معاشی بحران کسی کے حق میں نہیں، عالمی برادری کو افغانستان میں معاشی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے’۔

اس موقع پر اسپین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیم پاکستان اور اس کے دوران مضبوط اقتصادی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy