آرمی چیف، سی آئی اے سربراہ کا افغانستان، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

0 5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کے علاوہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اعادہ کیا گیا کہ پاکستان، خطے میں امن اور افغان عوام کے لیے ایک خوشحال اور مستحکم مستقبل یقینی بنانے کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے حوالےسے پُر عزم ہے۔

سی آئی اے کے سربراہ نے پاکستان کے افغانستان میں کردار اور انخلا کے اقدامات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ولیم جوزف برنس نے خطے میں استحکام اور افغانستان کی صورتحال بشمول انخلا کے کامیاب آپریشن میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ امریکی چیف انٹیلیجنس افسر نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ خیال رہے کہ سی آئی اے کے سربراہ اس سے قبل افغانستان اور بھارت کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy