fbpx
پاکستان سیاست

مقبوضہ کشمیر صورتحال، وزیر اعظم کا دوست ممالک کے وزرائے اعظم کو فون

 وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلیفون کیے اور ان کو کشمیر کی صورتحال پر خصوصی بریفنگ دی۔

 وزیراعظم عمران خان نے سب سے پہلے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے مہاتیر محمد کو کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارتی غیر قانونی اقدام سے علاقائی امن وسلامتی متاثر ہوگی۔ بھارتی اقدام سے دو ایٹمی ہمسایوں کے تعلقات مزید خراب ہونگے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات کا منتظر ہوں۔

دوسری طرف وزیراعظم نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو بھی ٹیلیفونک کر کے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے، اس دوران ترک صدر نے وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

ترک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالےسے بھارتی فیصلہ کے علاقائی امن و سیکیورٹی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس معاملہ پر پاکستان کے موقف کا حامی ہے اور حمایت جاری رکھیں گے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.